بھگوان رام کے وجود پر انگلی اٹھانے کے بعد بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کو بی جے پی لیڈروں کی لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو انھوں نے بی جے پی لیڈروں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں (بی جے پی کو) بھی مندروں میں دلتوں کے داخلے کے بارے میں بولنا چاہیے۔ مانجھی کرناٹک کے اس واقعہ کا تذکرہ کر رہے تھے جہاں مندر انتظامیہ نے ایک دلت والد پر 23 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا، جو مندر کے دروازے کے باہر پوجا کر رہا تھا لیکن اس کا دو سال کا بیٹا 4 ستمبر کو اس میں داخل کر گیا۔
Published: undefined
مانجھی نے کہا کہ ’’مذہبی مافیا ایسے واقعات کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ وہ اس کے بارے میں خاموش ہو جاتے ہیں۔ کوئی بھی دلت طبقہ کے مندروں میں داخلے پر پابندی لگانے پر نہیں بولے گا۔ وہ دلت لوگوں کو مندروں میں داخل کرنے یا مذہبی کتابیں پڑھنے کو ٹھیک نہیں سمجھتے۔‘‘ مانجھی نے اس تعلق سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں جو کچھ بھی کہہ رہا ہوں... صدیوں کے درد کا نتیجہ ہے۔ ہم نے اب تک اپنا غصہ ظاہر نہیں کیا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مانجھی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں بہار کے اسکولی نصاب میں رامائن کو شامل کرنے کو لے کر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن رامائن کی کہانی سچائی پر مبنی نہیں ہے۔ مانجھی نے صاف لفظوں میں کہا تھا کہ ’’رامائن میں کئی اچھی چیزیں ہیں جن کا استعمال ہمارے بچوں اور خواتین کو تعلیم یافتہ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے بڑوں اور خواتین کی عزت کرنا اس کتاب کی خصوصیات ہیں۔ مجھے رامائن کو نصاب میں شامل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن میں نجی طور سے مانتا ہوں کہ یہ ایک خیالی کتاب ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ رام ایک عظیم شخص تھے اور وہ زندہ تھے۔‘‘
Published: undefined
مانجھی کے اس بیان ے بعد بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا تھا کہ ’’مانجھی نے رام کے وجود پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ میں مانجھی سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے والدین نے ان کا نام جیتن رام مانجھی کیوں رکھا۔ وہ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے نام پر گھٹیا سیاست کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز