نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم دیا۔
Published: undefined
منگل کو دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سوارن کانتا شرما کی بنچ نے سسودیا کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سماعت کے دوران ای ڈی کے وکیل ذہیب حسین نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی جلد ہی عام آدمی پارٹی (عآپ) کو شراب گھوٹالہ میں ملزم بنائے گی اور ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کرے گی۔
Published: undefined
تحقیقاتی ایجنسی نے پایا ہے کہ 45 کروڑ روپے کے جرم کی آمدنی، جو 'ساؤتھ گروپ' سے 'رشوت' کا حصہ تھی، کو عآپ نے 2021-22 کے گوا اسمبلی انتخابات میں مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سسودیا کی ضمانت کی عرضی فروری سے زیر التوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined