نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو یہاں یڈکوارٹر میں دہلی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جاری تحقیقات میں تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ منیش سسودیا نے پوچھ گچھ کے بعد دعوی کیا کہ سی بی آئی دفتر کے اندر ان سے عام آدمی پارٹی چھوڑنے کو کہا گیا، بصورت دیگر یوں ہی مقدمات درج ہوتے رہنے کا انتباہ دیا گیا۔ سسودیا نے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کی بھی پیش کش کی گئی۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے سی بی آئی اور مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ’’مجھ سے کہا گیا کہ ستیندر جین کے خلاف کون سے سچے مقدمے ہیں؟ ان کی پیشکش قبول نہ کرنے پر میرے خلاف بھی اسی طرح کے مقدمات چلتے رہیں گے۔ میں نے ان سے کہا کہ میں عآپ کو بی جے پی کے لیے نہیں چھوڑوں گا۔‘‘
Published: undefined
سی بی آئی کے دفتر میں 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باہر نکلنے پر نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے کہا، "آج میں نے سی بی آئی کے دفتر میں دیکھا کہ ایکسائز پالیسی کیس میں کسی بھی گھوٹالے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سارا معاملہ فرضی ہے۔ مجھے آج 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سب کچھ سمجھ آ گیا۔ معاملہ میرے خلاف کسی گھوٹالے کی تحقیقات کا نہیں ہے بلکہ دہلی میں آپریشن لوٹس کو کامیاب بنانے کا ہے!‘‘
Published: undefined
قبل ازیں، سسودیا آج صبح تقریباً 11.30 بجے ایجنسی کے دفتر پہنچے اور افسران کے ذریعہ نو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد رات تقریبا 8.30 بجے دفتر سے نکلے۔ انہوں نے دن کی شروعات میں کئی ٹویٹس پوسٹ کیں اور لکھا کہ مجھے آنے والے دنوں میں انتخابی مہم کے لیے گجرات جانا تھا۔ یہ لوگ گجرات میں بری طرح ہار رہے ہیں۔ ان کا مقصد مجھے گجرات انتخابی مہم میں جانے سے روکنا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب میں گجرات گیا تو میں نے گجرات کے لوگوں سے کہا کہ ہم گجرات میں بھی آپ کے بچوں کے لیے دہلی جیسا اسکول بنائیں گے۔ لوگ بہت خوش ہیں۔ لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ گجرات میں بھی اچھے اسکول بنیں، گجرات کے لوگوں کو بھی پڑھنا اورآگے بڑھنا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اگرمجھے جیل میں ڈال دیا گیا تو گجرات انتخابی مہم نہیں رکے گی۔ گجرات کا ہر بچہ اب اچھے اسکول، اسپتال، نوکری، بجلی کے لیے مہم چلا رہا ہے، گجرات میں آنے والا الیکشن ایک تحریک ہوگا۔ سسودیا نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے تمام بینک لاکرز چیک کیے گئے، لیکن کچھ نہیں ملا۔ یہ کیس مکمل طور پر جھوٹا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined