دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
سسودیا نے گزشتہ ہفتہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لئے تشہیر کرنے کے لئے پیش کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔
Published: undefined
عدالتی تحویل ختم ہونے پر جمعہ کو سسودیا کو راؤس اوینیو کورٹ کی جج کاویری باویجا کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے سابقہ سماعت کے دوران دائر کی گئی مستقل ضمانت کی فرخواست پر اپنا فیصلہ 30 اپریل کے لئے محفوظ رکھا تھا۔ انہوں نے ان معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی تھی جن میں سی بی آئی اور ای ڈی دونوں کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، ای ڈی نے سسودیا اور دیگر ملزمان پر معاملہ کی سماعت میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کی درخواست ضمانت کی حمایت میں سسودیا کے کے وکیل موہت ماتھر نے تفتیش پوری کرنے کے خلاف دلیل دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کو مبینہ رشوت کی رقم سے منسل کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
Published: undefined
موہت ماتھر نے کہا کہ جرائم کی مبینہ آمدنی سے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہ ہونے کی بات ثابت نہیں ہوئی۔ مقدمہ میں تاخیر کے حوالہ سے کہا کہ سسودیا کو کورٹ جانے کی اجازت دینے والا حکم 6 مہینے پرانا ہے اور تفتیش اب تک پوری ہو جانی چاہئے تھی۔
معاملہ میں ایک دیگر ملزم بینائے بابو کو دی گئی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے ماتھر نے درخواست ضمانت منظور کرنے کے لئے دلیل دی تھی کہ سسودیا با بااثر عہدے پر فائز نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined