قومی خبریں

منیش سسودیا کو عدالت سے جھٹکا، عدالتی حراست میں 7 مئی تک توسیع، سی بی آئی سے جواب طلب

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں عدالت نے کوئی راحت نہ دیتے ہوئے ان کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا / آئی اے این ایس

 

راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی شراب پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں الزامات طے نہ کرنے کی درخواست پر مرکزی تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

Published: undefined

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی سماعت کے دوران آئی او نے کہا تھا کہ تین سے چار ماہ میں تفتیش مکمل کر لی جائے گی لیکن ابھی تک کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے بعد کیس میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور 164 کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔ ایسے میں کیس میں الزامات طے کرنے پر سماعت ابھی شروع نہیں ہونی چاہیے۔

Published: undefined

اس سے قبل کی سماعت پر راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سسودیا کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ راؤز ایونیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے سامنے سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ سسودیا اس بدعنوانی کے سرغنہ ہیں، اس لیے انہیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔ سی بی آئی نے کہا کہ اگر سسودیا کو ضمانت مل جاتی ہے تو وہ دباؤ کے ذریعہ ثبوتوں اور گواہوں کو متاثر کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

عدالت میں سماعت کے دوران منیش سسودیا کے وکلا پر جج کی ناراضگی کا بھی واقعہ بھی سامنے آیا۔ اپنی دلیل پیش کرنے کے بعد وکلا حضرات کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے، جس پر سماعت کر رہے جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے کہا کہ ہم نے اس طرح کا رویہ پہلی بار دیکھا ہے کہ آپ اپنے دلائل پیش کرنے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔ یہ کیسا طرز عمل ہے؟ جج کی ناراضگی پر وکلا نے عدالت سے معذرت طلب کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined