دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر جیل سے باہر رہنے والے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما منیش سسودیا نے بی جے پی پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی پد یاترا مہم کے ایک حصہ کے طور پر کل یعنی 17 اگست کو پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔
Published: undefined
اس دوران انہوں نے کہا کہ بھگوان ہنومان کی مہربانی سے دہلی اسمبلی انتخابات تک انہیں جیل میں رکھنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی 'سازش' ناکام ہو گئی۔ کسی پارٹی رہنما کا نام لیے بغیر دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں نے ان کے اور کیجریوال کے خلاف ایسے کیس درج کیے ہیں، جو دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف درج ہیں۔
Published: undefined
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سسودیا نے کہا، "میں 17 ماہ بعد پٹپڑ گنج کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان آیا ہوں، انہوں نے (بی جے پی) کسی نہ کسی طرح دہلی اسمبلی انتخابات تک مجھے فرضی مقدمات میں جیل میں رکھنے کی کوشش کی، لیکن بجرنگ بلی اور بجرنگ بلی کے آشیرواد کی وجہ سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی جیل سے باہر آئیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے منیش سسودیا کی ’پد یاترا‘ جمعہ کو گریٹر کیلاش حلقہ سے شروع ہوئی تھی۔ عاپ کے سینئر رہنما انتخابی مہم کے دوران دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سڑکوں پر چل کر مقامی دکانداروں اور رکشہ چلانے والوں سے بات کی اور ان کی رائے لی۔ اس دوران لوگوں نے منیش سسودیا کا ہار پہنا کر استقبال کیا اور کچھ خواتین نے انہیں راکھی بھی باندھی۔ سسودیا نے لوگوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے کہا کہ اگر انہیں کوئی پریشانی ہو تو ان سے رابطہ کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined