قومی خبریں

منیش سسودیا کو نہیں ملی عدالت سے راحت، درخواست ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی

منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پرسماعت کے دوران ای ڈی اور سی بی آئی نے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے، مگر عدالت نے صرف چار دن کا وقت دیا۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا فائل فوٹو  / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا فائل فوٹو / آئی اے این ایس

 

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جیل میں بند عآپ لیڈر منیش سسودیا کو عدالت سے کوئی راحت نہیں ملی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ای ڈی و سی بی آئی کو جواب داخل کرنے کے لیے 4 دن کا وقت دیا ہے۔ آئندہ سماعت اب 13 مئی کو ہوگی۔

Published: undefined

دوران سماعت مرکزی ایجنسیوں نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت طلب کیا تھا لیکن عدالت نے چار دن کا ہی وقت دیا۔ منیش سسودیا کے وکیل وویک جین نے ای ڈی کے ذریعے جواب داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیے جانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سسودیا عدالتی حراست میں ہیں اور ای ڈی نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ کیس 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اگرانہیں مزید وقت دیا گیا تو تاخیر ہوگی۔

Published: undefined

اس سے قبل منیش سسودیا کو منگل (7مئی) کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔ عدالت نے سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ سی بی آئی اور ای ڈی مشترکہ طور پر دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔ اسی معاملے میں گزشتہ سال فروری میں تفتیشی ایجنسی نے منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ دہلی کی شراب پالیسی کی تیاری اور اس پر عمل درآمد میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ای ڈی نے اس معاملے میں اروند کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined