قومی خبریں

’منی پور تشدد بی جے پی کی تخریبی سیاست کا نتیجہ تھا‘، پی ایم مودی کے بیان پر کانگریس کا شدید رد عمل

پی ایم مودی نے پیر کے روز ’دی آسام ٹریبیون‘ کو دیے انٹرویو میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے نظر انداز کیے گئے شمال مشرق کا نقشہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں بدل دیا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب

 

کانگریس نے منی پور کی موجودہ حالت کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تازہ تبصرہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پیر کے روز کانگریس نے الزام عائد کیا کہ شمال مشرق کی اس ریاست میں تشدد بی جے پی کی تخریبی اور پولرائزیشن والی سیاست کا نتیجہ تھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا یہ کہنا ہتک آمیز ہے کہ وزیر اعظم نے منی پور کو بچا لیا ہے۔

Published: undefined

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ’دی آسام ٹریبیون‘ اخبار کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے نظر انداز کیے گئے شمال مشرق کو بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں ایسے علاقہ میں بدل دیا جہاں ترقی اور امن اسے خوشحالی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے منی پور کی حالت اور اپوزیشن کی تنقید کے بارے میں کہا کہ حالات سے حساسیت کے ساتھ نمٹنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ’’میں پارلیمنٹ میں پہلے ہی اس بارے میں بول چکا ہوں۔ ہم نے جہدوجہد کو حل کرنے کے لیے اپنے بہترین وسائل اور انتظامی مشینری کو وقف کیا ہے۔ حکومت ہند کی وقت پر مداخلت اور منی پور حکومت کی کوششوں کے سبب ریاست کی حالت میں قابل ذکر بہتری ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس کے جواب میں جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کے لیے یہ دعویٰ کرنا بے شرمی اور ہتک آمیز ہے کہ وزیر اعظم نے منی پور کو بچا لیا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’سینکڑوں لوگ مارے گئے اور لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ خوف کا ماحول برقرار ہے اور طبقات الگ الگ رہ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے 11 مہینوں میں منی پور کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی انھوں نے تین منٹ کے علاوہ اس بارے میں کوئی بات کی ہے۔ جئے رام رمیش نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ وزیر اعظم نے مہینوں جاری رہے تشدد کو لے کر ریاست کے وزیر اعلیٰ یا اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات تک نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ تشدد تخریبی اور پولرائزیشن کی سیاست کا نتیجہ تھا، جس میں بی جے پی کو مہارت حاصل ہے۔ یہی منی پور کی حقیقت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined