قومی خبریں

منی پور تشدد: تیجسوی یادو کا بی جے پی اور وزیر اعظم پر حملہ، کہا- ’گھبرائے ہوئے ہیں یہ لوگ!‘

بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعہ کو منی پور واقعہ پر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں!

<div class="paragraphs"><p>نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعہ کو منی پور واقعہ پر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں!

Published: undefined

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو نتیجہ بہار میں ہوا وہی پورے ملک میں ہوگا۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر جمعرات کو لوک سبھا میں وزیر اعظم کی تقریر نے لوگوں کو بہت مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ وزیراعظم صحیح بات کریں گے لیکن وہ اپوزیشن کو ہی نشانہ بناتے رہے۔ انہیں قومی مفاد میں اور منی پور کے بارے میں جو بیان دینا چاہئے تھا وہ دے سکے۔

Published: undefined

بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے اتحاد ہو رہا ہے، حزب اختلاف متحد ہوا ہے، یہ لوگ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کی باڈی لینگویج بھی بدل گئی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو بہار میں ہوا ہے وہ پورے ملک میں ہوگا۔ وزیر اعظم کے 2028 والے بیان پر تیجسوی یادو نے کہا کہ ان لوگوں کو وہم میں رہنے دیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک کے جواب میں حزب اختلاف پر خوب نشانہ لگایا لیکن منی پر مختصر سی بات کی۔ دریں اثنا، انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک ان کے لیے ہمیشہ سود مند ثابت ہوتی ہے اور جب آپ 2028 میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے تو ملک کافی ترقی کر چکا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined