قومی خبریں

منی پور تشدد: وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کے خلاف ’وسل بلوور ٹیپ‘ کی جانچ کرے گا سپریم کورٹ

یہ عرضی کوکی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس ٹرسٹ نے داخل کی، اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عرضی دہندہ کو ٹیپ کی حقیقت ثابت کرنے والے مواد داخل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>این بیرین سنگھ، سوشل میڈیا</p></div>

این بیرین سنگھ، سوشل میڈیا

 

منی پور میں جاری تشدد کے درمیان وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف ’وہسل بلوور ٹیپ‘ کی جانچ کرنے کی سمت قدم بڑھا دیا ہے۔ عدالت نے ان آڈیو ریکارڈنگز کی جانچ پر اتفاق ظاہر کیا ہے جو مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی میتئی اور کوکی طبقہ کے درمیان تشدد میں کردار کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

Published: undefined

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے عرضی دہندہ سے ٹیپ کے ذرائع اور اس کے حقائق ثابت کرنے کے لیے مواد کی تفصیل طلب کی ہے۔ یہ عرضی کوکی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس ٹرسٹ کی طرف سے داخل کی گئی ہے۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عرضی دہندہ کو ٹیپ کی حقیقت ثابت کرنے والے مواد داخل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ اس پر عرضی دہندہ کے وکیل پرشانت بھوشن نے واضح کیا کہ کلپ جمع کی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہسل بلوور نے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی بات چیت ریکارڈ کی تھی۔

Published: undefined

ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ بات چیت میں بیرین سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے شورش پسندی کو فروغ دیا۔ اتنا ہی نہیں، ہتھیار لوٹنے والوں کی حفاظت بھی کی۔ ساتھ ہی عرضی دہندہ کے وکیل نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ نے ہتھیار اور گولہ بارود لوٹنے، ریاست اس معاملے کی جانچ کیسے کر سکتا ہے؟ اس معاملے کو لامبا کمیشن کو سونپا گیا تھا۔ عدالت منی پور معاملے کی سماعت کر رہی ہے، یہ معاملہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔

Published: undefined

دوسری طف مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عرضی پر اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عرضی دہندہ کا ارادہ آگ کو جلائے رکھنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے ریاست میں امن کی بحالی کے لیے سبھی کوکی اراکین اسمبلی کے ساتھ بات چیت کی۔ وہسل بلوور چاہتے نہیں کہ ریاست میں امن قائم ہو۔ عرضی دہندگان کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ سالیسٹر جنرل نے معاملے کی سماعت ختم ہوتے وقت عدالت کے فیصلے پر اعتراض بھی ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined