منی پور میں تقریباً تین ماہ سے پرتشدد حالات ہیں اور مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی حالات بہتر کرنے میں اب تک ناکام نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان منی پور کے نسلی تشدد میں شامل ایک طبقہ میتئی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔ اس عرضی میں انھوں نے منی پور تشدد کے لیے اصل وجہ میانمار سے ہو رہی کوکی طبقہ کی دراندازی کو ٹھہرایا ہے۔ اسی کے ساتھ انھوں نے کوکی سماج کو دہشت گرد بتانے کی بھی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا۔
Published: undefined
میتئی طبقہ کے ایک ادارے نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کہا کہ منی پور میں جو تشدد والے واقعات ہو رہے ہیں، وہ نسلی تشدد نہیں ہے۔ عرضی دہندہ کا کہنا ہے کہ یہ تشدد میانمار سے آنے والے مسلح کوکی دہشت گردوں کے ذریعہ نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کے سبب ہو رہا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ناجائز طور سے منی پور میں ہو رہی افیم کی زراعت سے نسلی تشدد ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
عرضی میں میتئی سماج کے ادارے نے کہا کہ میانمار سے لگاتار سرحد پار کر کوکی دہشت گرد اسلحہ کے زور پر افیم کی غیر قانونی زراعت کرنا چاہتے ہیں۔ ان الزامات کے ساتھ ساتھ عرضی دہندہ نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 32 کے تحت داخل اس عرضی کو منظور نہیں کر سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے کہا کہ عرضی دہندہ کو مناسب فورم کے سامنے یہ بات اٹھانی چاہیے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی عرضی پر سماعت سے انکار کے بعد عرضی دہندہ نے یہ عرضی واپس لے لی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے عرضی دہندہ سے کہا کہ آپ اپنی عرضی میں اصلاح کریں اور مضبوط دلیلوں کو جوڑنے کے بعد دوبارہ عرضی داخل کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ کہتے ہوئے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا کہ آپ ایک قبیلہ کو دہشت گرد بتا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز