تشدد سے بے حال منی پور میں دھیرے دھیرے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر علاقوں میں حالات کافی بہتر ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے کرفیو میں نرمی دی جا رہی ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ امپھال مغرب، امپھال مشرق اور بشنوپور میں کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی دی جائے گی۔ یہاں صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین خبروں کے مطابق جیریبام میں 8 گھنٹے (صبح 8 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان)، تھوبل اور کاکنگ میں 7 گھنٹے (صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان)، چراچاندپور اور چندیل میں 10 گھنٹے (صبح 5 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان)، ٹینگنوپال میں 8 گھنٹے (صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک)، کانگپوکپی میں 11 گھنٹے (صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک)، اور فیرزول میں 12 گھنٹے (صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک) کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔ تامینگ لونگ، نونی، سیناپتی، اخرول اور کامجونگ میں کرفیو نہیں ہے۔
Published: undefined
اس درمیان منی پور پولیس نے جانکاری دی ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اپیل کے بعد منی پور میں الگ الگ مقامات پر 140 اسلحے جمع کرائے گئے ہیں۔ کچھ رپورٹس میں 144 اسلحے اور 11 میگزین جمع کرائے جانے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ ان میں ایس ایل آر 29، کاربائن، انساس رائفل، انساس ایل ایم جی، پوائنٹ 303 رائفل، 9 ایم ایم پسٹل، پوائنٹ 32 پسٹل، ایم 16 رائفل، اسموک گن اور آنسو گیس، مقامی سطح پر تیار پستول، اسٹین گن، جے وی پی اور گرینیڈ لانچر وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
منی پور پولیس کے مطابق مختلف سیکورٹی ایجنسیز کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بعد اب ریاست میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ اب شورش پسندوں کے ذریعہ خالی گھروں میں فائرنگ یا آگ لگانے کے واقعات بالکل بھی سامنے نہیں آ رہے۔ اس وقت مجموعی طور پر 37450 افراد 272 راحتی کیمپوں میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined