قومی خبریں

منی پور تشدد: وزیر کی ہتھیار لوٹنے والوں سے درخواست، ’براہِ کرم لوٹے ہوئے ہتھیار ڈراپ باکس میں ڈال دیں!‘

حالیہ نسلی تشدد کے دوران سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹنے والوں کو گمنام طور پر ہتھیار جمع کرنے میں مدد کے لیے منی پور کے وزیر سوسیندرو میتئی کی رہائش گاہ کے سامنے ایک بڑا ڈراپ باکس نصب کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

امپھال: حالیہ نسلی تشدد کے دوران سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹنے والوں کو گمنام طور پر ہتھیار جمع کرنے میں مدد کے لیے منی پور کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر لیشانگ تھیم سوسیندرو میتئی کی رہائش گاہ کے سامنے ایک بڑا ڈراپ باکس نصب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 130 اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود جمع کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

وزیر نے کہا کہ یہ باکس جدید ترین خودکار رائفلوں سمیت لوٹے گئے ہتھیاروں کو نامعلوم طور پر جمع کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ وزیر کے گھر کے باہر ایک ڈھکے ہوئے شیڈ میں ایک بڑے پوسٹر پر انگریزی اور میتئی دونوں زبانوں میں لکھا ہوا ہے ’’براہ کرم اپنے لوٹے ہوئے ہتھیار یہاں چھوڑ دیں۔ بلاجھجک ایسا کریں۔‘‘

Published: undefined

امپھال ایسٹ سے بی جے پی ایم ایل اے سوسیندرو نے اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں اور گاؤں والوں کو ہتھیار ڈالنے اور قیام امن میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔ نہوں نے کہا کہ کچھ نوجوان جن کے پاس ہتھیار ہیں وہ پولیس کے خوف سے اپنے ہتھیار واپس کرنے سے کتراتے ہیں، اسی لیے یہ گمنام باکس لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ لوگوں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ مختلف نیم فوجی دستے اور منی پور پولس لوٹے گئے ہتھیاروں کی بازیابی کے لیے گزشتہ 9 دنوں سے ریاست بھر میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

Published: undefined

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو غیر ضروری مشکلات سے بچنے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے ساتھ آپریشن جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 22 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں زیادہ تر خودکار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ 3 مئی کو فسادات پھوٹنے کے بعد ہجوم نے کئی تھانوں اور سیکورٹی کیمپوں سے ہزاروں مختلف قسم کے ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولہ بارود لوٹ لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined