قومی خبریں

منی پور تشدد: 'جس کو ملک کے لوگوں کی پرواہ نہیں، اسے عہدہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں'، کانگریس کا پی ایم مودی پر حملہ

سرجے والا نے کہا کہ جنہیں سماج کی پرواہ نہیں ہے، ملک کی پرواہ نہیں ہے، منی پور کی پرواہ نہیں ہے، صرف اپنی کرسی کی فکر ہے، ایسے لوگوں کو ایک لمحے کے لیے بھی عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سرجے والا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سرجے والا، تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے منگل کو منی پور میں تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی پرواہ نہیں ہے، صرف اپنی کرسی کی پرواہ ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ چونکہ آپ نے یہاں کے معاشرے کو الیکشن جیتنے کے لیے ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا، آپ نے بھائیوں کو لڑایا۔ کیا سیاست اتنی نچلی سطح پر آ گئی ہے؟ جسے سماج کی پرواہ نہیں، ملک کی پرواہ نہیں، منی پور کی پرواہ نہیں، صرف اپنی کرسی کی فکر ہے، ایسے لوگوں کو ایک لمحے کے لیے بھی عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے سرجے والا نے کہا، مودی جی، آج منی پور اور پورا ملک آپ سے صرف ایک بات پوچھ رہا ہے۔ کیا بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں نے سماج کو تقسیم کرکے ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا ہے؟ کیا آپ کو منی پور اور ملک کی پرواہ نہیں ہے؟ ملک تشدد کی آگ میں جل رہا ہے؟ ان کا یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کے سرکاری دورہ پر منگل کی صبح امریکہ روانہ ہونے کے بعد آیا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی لگاتار منی پور تشدد پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر تنقید کرتی رہی ہے۔ شمال مشرقی ریاست میں 3 مئی سے تشدد بھڑک رہا ہے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined