قومی خبریں

بی جے پی کے لیے وبالِ جان بن گیا منی پور تشدد، بی جے پی ترجمان ونود شرما نے دیا استعفیٰ

ونود شرما نے اپنے استعفیٰ سے جڑے پوسٹرس پٹنہ کے چوراہوں پر لگائے ہیں جن میں منی پور تشدد کے لیے پی ایم مودی اور منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ونود شرما کی فائل تصویر</p></div>

ونود شرما کی فائل تصویر

 

سوشل میڈیا

بہار بی جے پی کے ترجمان اور ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی رکن ونود شرما نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ ونود شرما نے پارٹی سے اپنے استعفیٰ کی وجہ منی پور تشدد کو بتایا ہے اور پارٹی کے سبھی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کی خبر میڈیا کو دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ونود شرما نے اپنے استعفیٰ سے جڑے پوسٹرس پٹنہ کے چوراہوں پر لگائے ہیں جن میں منی پور میں پیدا حالات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

جو پوسٹر پٹنہ کے چوراہوں پر لگائے گئے ہیں، ان میں ونود شرما کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ منی پور واقعہ کے لیے پوری طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی اور منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ شرما نے اپنے پوسٹر میں مشہور ہندی شاعر دنکر کے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’سمر شیش ہے، نہیں پاپ کا بھاگی کیول ویاگھر... جو تٹست ہے، سمئے لکھے گا ان کا بھی اَپرادھ‘۔ انھوں نے مودی حکومت کے خلاف ایک نعرہ بھی دیا ہے جو اس طرح ہے: بھارت کی بیٹیاں کرے چیتکار، شرم کرو بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والی مودی سرکار۔

Published: undefined

جے پی نڈا کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ نامہ میں ونود شرما نے لکھا ہے کہ منی پور میں بیٹیوں کو مکمل برہنہ کر بھیڑ میں سڑکوں پر گھمائے جانے کے واقعہ نے پوری دنیا میں ہندوستان کو شرمسار کیا ہے۔ اس کے لیے پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ دونوں ذمہ دار ہیں۔ ایسی قیادت میں کام کرتے ہوئے مجھے شرمندگی ہو رہی ہے۔ اس لیے میں فوری اثر سے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined