قومی خبریں

منی پور تشدد: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی تنقید کے الزام میں مشہور مصنف بدری شیشادری گرفتار

تمل ناڈو بی جے پی صدر کے. اناملائی نے بدری شیشادری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی ایم کے حکومت عام لوگوں کو ان کی رائے کے لیے نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ / آئی اے این ایس</p></div>

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ / آئی اے این ایس

 
DL_AG

تمل ناڈو پولیس نے ہفتہ کے روز سیاسی تجزیہ نگار اور مشہور مصنف بدری شیشادری کو ان کی رہائش سے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری کدور گاؤں کے سماجی کارکن اور وکیل کویاراسو کی شکایت کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔ بدری شیشادری کی گرفتاری کے بعد اس کارروائی پر سیاسی حلقوں میں آواز بھی اٹھنے لگی ہے۔

Published: undefined

دراصل بدری شیشادری پر منی پور تشدد معاملے کو لے کر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی تنقید کرنے کا الزام ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کو شکایت ملی تھی جس کے بعد گرفتاری کی کارروائی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’بدری شیشادری کو ان کی مائلاپور واقع رہائش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انھیں پیرمبلور ضلع پولیس ہیڈکوارٹر لے جایا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق بدری شیشادری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153، 153 اے (مذہب، ذات، مقامِ پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور دفعہ 505 1(B) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان تمل ناڈو بی جے پی صدر کے. اناملائی نے بدری شیشادری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ریاستی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ڈی ایم کے حکومت عام لوگوں کو ان کی رائے کے لیے نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined