دہلی خاتون کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) کی چیف سواتی مالیوال نے منی پور میں چل رہے پرتشدد تصادم کے تعلق سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو عبوری سفارشات بھیجی ہیں۔ یہ جانکاری منگل کے روز ایک اعلیٰ افسر نے دی ہے۔ دراصل دو خواتین پر جنسی استحصال کو ظاہر کرنے والی وائرل ویڈیو کے رد عمل کی شکل میں ڈی سی ڈبلیو چیف سواتی مالیوال نے اراکین کے ساتھ 23 جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انھوں نے متاثرین سے بات چیت کے لیے چراچندپور، موئرانگ، کونگپوکپی اور امپھال اضلاع سمیت تشدد متاثرہ کئی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی ڈبلیو کی طرف سے صدر جمہوریہ کو 24 سفارشات دی گئی ہیں جن میں ریاست میں صدر راج نافذ کرنا اور وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم اور مرکزی وزراء ریاستی حالات کا جائزہ لینے کے لیے فوری دورہ کریں۔ علاوہ ازیں ریاست میں امن قائم کرنے کے لیے وسیع پالیسی تیاری کی جائے۔
Published: undefined
ڈی سی ڈبلیو نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ نسلی تشدد کے اصل اسباب اور بحران کے مینجمنٹ میں حکومت کے کاموں اور غلطی کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک خصوصی جانچ ٹیم تشکیل دی جائے۔ اس میں پولیس فورسز سے 4000 سے زائد جدید اسلحوں کی لوٹ اور گزشتہ تین سالوں میں حاصل شکایتوں کی بھی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ڈبلیو نے دو الگ الگ ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔ ایک کی صدارت سپریم کورٹ کے سبکدوش ججوں کے ذریعہ کی جائے گی، جو قتل، لاپتہ اشخاص وغیرہ کے سبھی معاملوں کی جانچ کی نگرانی کرے گی اور دوسری خاص طور سے جنسی استحصال کے معاملوں کی جانچ کرے گی۔ ڈی سی دبلیو نے ایک بیان میں کہا کہ اس آگے مشورہ دیا گیا ہے کہ جنسی استحصال کے سبھی معاملوں کو سی بی آئی کو سونپ دیا جانا چاہیے اور ریاست کے باہر، ترجیحات کی بنیاد پر دہلی میں فاسٹ ٹریک کورٹ میں سماعت ہونی چاہیے۔
Published: undefined
دہلی خاتون کمیشن نے جنسی تشدد کے معاملوں کی رپورٹ کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ جنسی استحصال کا استعمال اکثر تشدد والے علاقہ میں کمزور لوگوں کو بے عزت کرنے اور دہشت زدہ کرنے کے لیے ایک اسلحہ کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ یہ فکر بھی ظاہر کی گئی ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں منی پور میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ مالیوال نے منی پور کے حالات پر بحث کے لیے صدر جمہوریہ سے وقت بھی مانگا ہے اور کہا ہے کہ ’’منی پور میں حالات بہت پریشان کرنے والے ہیں۔ فوری امن بحالی کے لیے قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز