منی پور میں پیدا نسلی تشدد معاملے پر سی بی آئی ایکشن میں نظر آ رہی ہے۔ اب تک اس نے 6 ایف آئی آر درج کر لی ہے اور 10 لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ اتنا ہی نہیں، سی بی آئی ساتویں ایف آئی آر بھی جلد درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ ایف آئی آر منی پور کو شرمسار کر دینے والی اس ویڈیو سے متعلق ہوگی جس میں دو خواتین کو میتئی طبقہ کی بھیڑ نے برہنہ کر برسرعام پریڈ کرایا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 27 جولائی کو ہی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دیا تھا کہ منی پور حکومت کے مطالبہ پر برہنہ پریڈ معاملے کو بھی سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے فی الحال اس معاملے کی جانچ باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں نہیں لی ہے، لیکن جلد ہی اس طرف پیش قدمی کی جائے گی۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن 10 لوگوں کی گرفتاری منی پور تشدد معاملے میں سی بی آئی نے کی ہے، یہ ان گرفتاریوں سے الگ ہے جو کہ منی پور پولیس نے اجتماعی عصمت دری اور وائرل ویڈیو معاملے میں کی تھی۔ منی پور پولیس نے خواتین کی برہنہ پریڈ معاملے میں 8 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یعنی اس طرح سے مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 18 ہو جاتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ منی پور میں تشدد والے حالات پیدا ہوئے 86 دنوں سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے۔ حال ہی میں جب منی پور میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے والی ویڈیو سامنے آئی تو شرمسار کر دینے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہو گیا۔ اس ویڈیو کو لے کر ملک بھر میں ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔ سپریم کورٹ نے تو اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے از خود نوٹس لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز