قومی خبریں

منی پور تشدد: اسلحہ لوٹ معاملے میں سی بی آئی نے 7 لوگوں کے خلاف عدالت میں فرد جرم داخل کیا

فرد جرم میں لیشرام پریم سنگھ، کھوموکچم دھیرین، موئرنگ تھیم آنند سنگھ، اتھوکپم کاجیت، لوکراپم مائیکل منگانگچا، کونتھوجم روموجیت مئیتی اور کیشم جانسن کے نام شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد کی فائل تصویر</p></div>

منی پور تشدد کی فائل تصویر

 

تصویر آئی اے این ایس

منی پور تشدد معاملے میں سی بی آئی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سات ملزمین کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کر دی ہے۔ سی بی آئی نے منی پور تشدد کے دوران بشنوپور پولیس اسلحہ خانہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی لوٹ معاملے میں یہ فرد جرم داخل کیا ہے۔ افسران نے اتوار کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی اور بتایا کہ حال میں سی بی آئی نے آسام کے گواہاٹی واقع کامروپ (میٹروپولیٹن) میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے اپنا فرد جرم داخل کیا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرد جرم میں لیشرام پریم سنگھ، کھوموکچم دھیرین عرف تھپکپا، موئرنگ تھیم آنند سنگھ، اتھوکپم کاجیت عرف کشورجیت، لوکراپم مائیکل منگانگچا عرف مائیکل، کونتھوجم روموجیت مئیتی عرف روموجیت اور کیشم جانسن عرف جانسن کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 اگست کو بشنوپور کے ناران سینا میں دوئم انڈیا ریزرو بٹالین ہیڈکوارٹر کے دو کمروں سے 300 سے زائد اسلحے، 19800 گولیاں اور دیگر سامان لوٹ لیے گئے تھے۔ چراچندپور کی طرف مارچ کرنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ ناران سینا میں اکٹھا ہوئی تھی جہاں قبائلی طبقہ ریاست میں تین مئی کو پیش آئے نسلی تشدد میں مارے گئے طبقہ کے لوگوں کو اجتماعی طور پر دفنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined