امپھال: مرکزی اور ریاستی سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو منی پور کے چورا چند پور ضلع کے کھوڈانگ گاؤں میں 15 ہتھیار برآمد کیے، جن میں 14 جدید ترین مارٹر، ایک سنگل بیرل بندوق اور دیگر جنگی اسٹورز شامل ہیں۔
Published: undefined
منی پور، ناگالینڈ اور جنوبی اروناچل پردیش کے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امت شکلا نے بتایا کہ فوج، آسام رائفلز، دیگر مرکزی فورسز اور منی پور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع چورا چند پور کے گاؤں کھوڈانگ میں آپریشن شروع کیا اور اسلحہ و جنگی مواد برآمد کیا۔
Published: undefined
تھوبل ضلع میں اسی طرح کی کارروائی میں، آسام رائفلز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کواروک مارنگ میں تلاشی آپریشن کیا اور ایک 9 ایم ایم کاربائن اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ منی پور میں نسلی تشدد سب سے پہلے 3 مئی کو اس وقت شروع ہوا تھا جب میتئی برادری کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) میں شامل کرنے کے کے خلاف پہاڑی اضلاع میں 'قبائلی یکجہتی مارچ' نکالا گیا تھا۔ تشدد میں اب تک 150 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ میتئی کمیونٹی منی پور کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد ہے اور وہ زیادہ تر وادی امپھال میں رہتے ہیں۔ کوکی اور ناگا برادریوں کی آبادی 40 فیصد سے زیادہ ہے، یہ لوگ پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز