قومی خبریں

منی پور تشدد: کل جماعتی میٹنگ کے بعد امت شاہ نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، حالات بہتر کرنے کی کوششیں جاری

امت شاہ نے منی پور کے موجودہ حالات کی جانکاری پی ایم مودی سے ملاقات کر کے ان کو دی، حالانکہ وزیر اعظم نے اس ملاقات کے بعد بھی منی پور کے تعلق سے کوئی بیان عوامی سطح پر نہیں دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی اور امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی اور امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس

 

منی پور میں تقریباً دو ماہ سے تشدد جاری ہے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی و مرکزی حکومت کے ذریعہ کوششیں بھی لگاتار ہو رہی ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ منی پور تشدد واقعہ پر اب تک کوئی بھی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور تشدد معاملے پر پی ایم مودی سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

دراصل گزشتہ دنوں امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی جس میں منی پور تشدد کو لے کر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ اُس وقت وزیر اعظم نریندر مودی دورۂ امریکہ کے لیے نکل گئے تھے، پھر وہاں سے دورۂ مصر کے لیے روانہ ہوئے اور اب جبکہ ان کی ہندوستان واپسی ہو چکی ہے تو امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ میں منی پور تشدد کے تعلق سے ہوئی بات چیت اور وہاں کے موجودہ حالات کی جانکاری وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ان کو دی۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی نے اس ملاقات کے بعد بھی منی پور کے تعلق سے کوئی بیان عوامی سطح پر نہیں دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منی پور تشدد معاملے پر طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں 18 سیاسی پارٹیوں نے شرکت کی تھی۔ سبھی پارٹیوں نے امت شاہ کے سامنے منی پور تشدد پر اپنے خدشات اور سوالات سامنے رکھے تھے۔ اس میٹنگ میں امت شاہ نے سبھی کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم مودی لگاتار حالات پر نظر بنائے ہوئے تھے اور ان کی ہی رہنمائی میں پورا کام ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined