امفال: شمال مشرقی ریاست منی پور میں فوج کے قافلہ پر گھات لگا کر کئے گئے حملہ میں ہندوستانی فوج کے ایک کرنل، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت کم از کم 7 افراد جان بحق ہو گئے۔ این ڈی ٹی وی نے دفاعی ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس علاقہ میں برسوں میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے منی پور کے چرا چاند پور ضلع میں میانمار سرحد کے نزدیک پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ موقع پر وقفہ وقفہ پر گولی باری ہو رہی ہے۔
Published: 13 Nov 2021, 4:40 PM IST
رپورٹ کے مطابق قافلہ پر جس وقت گھات لگاکر حملہ کیا گیا 46 آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ویپلو تریپاٹھی اس وقت ایک فارورڈ کیمپ میں گئے تھے اور وہ وہاں سے واپس لوٹ رہے تھے۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرون سنگھ نے آرمی آفیسر اور ان کے اہل خانہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کو پکڑنے کے لئے جوابی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: 13 Nov 2021, 4:40 PM IST
وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’46 آسام رائفلز کے قافلہ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتا ہوں، جس میں کمانڈنگ آفیسر اور ان کے اہل خانہ سمیت کچھ جوانوں کی آج موت ہو گئی ہے۔ ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے کام پر لگے ہوئے ہیں۔ مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Published: 13 Nov 2021, 4:40 PM IST
منی پور میں ہوئے حملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’چرا چاند پور، منی پور میں آسام رائفلز کے کانوائی پر بزدلانہ حملہ انتہائی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔ ملک نے سی او 46 اے آر کے سی او اور ان کے کنبے کے دو افراد کو کھو دیا۔ متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت۔ قصورواروں کا جلد انصاف سے سامنا ہوگا۔‘‘
Published: 13 Nov 2021, 4:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Nov 2021, 4:40 PM IST