منی پور میں سی آر پی ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیریبام میں 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک فوجی جوان کے زخمی ہونے کی خبر بھی سامنے آئی ہے، جسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ٹیم پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
Published: undefined
منی پور میں گزشتہ 3 دنوں سے سیکورٹی فورسز نے زبردست تلاشی مہم چلائی ہوئی ہے۔ منی پور کی پہاڑی اور گھاٹی کے اضلاع میں تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے کئی اسلحے، گولہ بارود اور آئی ای ڈی ضبط کیے ہیں۔ آسام رائفلز نے سوموار کو ایک بیان میں اس بات کی جانکاری دی کہ ہفتہ کو آسام رائفلز اور منی پور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک تلاشی مہم چلائی۔ جس کے تحت چورا چندر پور ضلع کے ایل کھونومفائی گاؤں سے متصل ایک جنگل سے ایک 303 رائفل، دو 9 ایم ایم پستول، چھ 12 سنگل بیرل رائفل، ایک 22 رائفل، گولہ بارود اور دیگر جنگی اشیاء ضبط کیے ہیں۔
Published: undefined
کانگ پوکپی ضلع کے ایس چونگوبنگ اور ماؤہنگ کے درمیان مشترکہ ٹیم کی طرف سے ایک اور کارروائی کی گئی ہے۔ جس میں ایک 5.56 ملی میٹر انساس رائفل، ایک پوائنٹ 303 رائفل، دو ایس بی بی ایس بندوقیں، دو 0.22 پستول، دو امپروائزڈ پروکٹائل لانچر، گرینیڈ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ دوسری جانب آسام رائفل، منی پور پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے بھی ایک خفیہ مہم شروع کیا۔ جس کے تحت اتوار کو کاکچنگ ضلع کے اٹانگ پوکپی کے ایک علاقہ سے مہم کے دوارن ایک 0.22 رائفل، گولہ بارود اور جنگ سے متعلق دوسرے اشیاء بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined