قومی خبریں

منی پور تشدد: ریاستی کانگریس کے صدر کی وزیر اعظم مودی سے ریاست کا دورہ کرنے کی درخواست

منی پور کانگریس کے صدر میگھ چندر سنگھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ریاست میں امن بحال کرنے کے لئے دورہ کرنے کی درخواست کی۔ 16 مہینوں کی بدامنی اور حالیہ حملوں کے باعث ریاست میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد کی فائل تصویر</p></div>

منی پور تشدد کی فائل تصویر

 

تصویر آئی اے این ایس

منی پور میں گزشتہ 16 سالوں سے جاری عدم استحکام کے درمیان کانگریس کے ریاستی صدر میگھ چندر سنگھ نے جمعہ (13 ستمبر) کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا۔ اس خط میں انہوں نے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ منی پور کی بدتر حالت کے پیش نظر ریاست کا دورہ کریں۔

Published: undefined

میگھ چندر سنگھ نے خط میں لکھا کہ ریاست کے لوگ گزشتہ 16 مہینوں سے مدد کے منتظر ہیں اور وزیر اعظم کی موجودگی سے ریاست میں امن و امان بحال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ ریاست کا دورہ کریں اور عوام کی مدد کے لئے اقدامات کریں۔

Published: undefined

انہوں نے خط میں کہا، ’’میں منی پور کے لوگوں کی طرف سے اور ہندوستان کے شہری کے طور پر آپ کو مدعو کرتا ہوں کہ آپ ریاست میں اپنی موجودگی کے ذریعے ان کی آواز سنیں، جو 3 مئی 2023 سے افراتفری کا شکار ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی پوری آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے اور افراتفری نے یہاں کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے۔ لوگوں کو داخلی طور پر بے دخل کیا جا رہا ہے اور سیکڑوں زندگیاں ضائع ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے پوری ریاست میں افراتفری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2024 سے جدید ڈرون، آر پی جی اور میزائلوں کے استعمال سے حالیہ حملوں نے ریاست میں مزید بے چینی اور خوف کو بڑھا دیا ہے۔

میگھ چندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کی خاطر وزیر اعظم کا ریاست کا دورہ امن و امان بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ منی پور میں حالات کے پیش نظر 15 ستمبر سہ پہر 3 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ حکومت نے نفرت پھیلانے والی تقاریر اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشویش بڑھانے کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ کچھ افراد سوشل میڈیا کا استعمال کر کے ریاست کی صورت حال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined