قومی خبریں

منی پور: صفائی مہم کے دوران دو گروپوں میں تصادم، گولی باری سے کئی افراد زخمی، اُکھرل میں حکم امتناع نافذ

حکم امتناع سے متعلق اُکھرل سَب ڈویزنل مجسٹریٹ ڈی کامیئی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے خط کا حوالہ دیا، خط میں تھوائی جاؤ ہنگ پُنگ یوتھ طلبا آرگنائزیشن کے سماجی کام میں انہونی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی

 

آج یعنی 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کا یومِ پیدائش ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس درمیان تشدد متاثرہ منی پور کے اُکھرل میں صبح سویرے فائرنگ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ’سوچھتا ابھیان‘ یعنی صفائی مہم کے دوران دو گروپوں کے متصادم ہونے کی اطلاع ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں حکم امتناع نافذ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گروپ ناگا طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن الگ الگ گاؤں سے تھے۔ کسی بات پر دونوں گروپ میں تصادم شروع ہو گیا اور فائرنگ کی گئی۔ اس گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آسام رائفلز کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ حکم امتناع سے متعلق اُکھرل سَب ڈویزنل مجسٹریٹ ڈی کامیئی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے خط کا حوالہ دیا۔ خط میں تھوائی جاؤ ہنگ پُنگ یوتھ طلبا آرگنائزیشن کے سماجی کام میں انہونی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں ہنفن دیہی اتھارٹی کی طرف سے علاقہ میں اس تعلق سے اعتراض ظاہر کیے جانے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

Published: undefined

جاری حکم کے مطابق ہنفن اور ہنگ پُنگ گاؤں کے درمیان اراضی تنازعہ سے متعلق نظامِ قانون کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سے دونوں گاؤں کے درمیان بدامنی ہو سکتی ہے۔ ایسے واقعات سے انسانی زندگی اور ملکیت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے بی این ایس (بھارتیہ نیائے سنہیتا) کی دفعہ 163 کے تحت نظامِ قانون کو نقصان پہنچانے والے شخص کی ان کی متعلقہ رہائش کے باہر آمد و رفت اور کسی بھی دیگر سرگرمی پر روک لگانے کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔ حکم امتناع 2 اکتوبر کو صبح 9.30 بجے سے اگلے حکم تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined