قومی خبریں

مانک ساہا نے تریپورہ کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے 69 سالہ مانک ساہا کو دربار ہال میں ایک سادہ تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

تصویر ٹوئٹر @DrManikSaha2
تصویر ٹوئٹر @DrManikSaha2 

اگرتلہ: تریپورہ میڈیکل کالج میں ڈینٹل سرجری کے پروفیسر مانک ساہا نے اتوار کو یہاں تریپورہ کے 12ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے 69 سالہ ساہا کو دربار ہال میں ایک سادہ تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مانک ساہا نے تنہا ہی حلف لیا کیونکہ وزیراعلی کی اچانک تبدیلی کے بعد قانون سازوں اور پارٹی کارکنوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ عدم اطمینان کی وجہ سے پارٹی نے ابھی تک ان کی کابینہ کے اراکین کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

Published: undefined

نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما اور رام پرساد پال سمیت تین سابق وزراء اور سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو کی کابینہ میں شامل کئی ایم ایل اے حلف برداری کی تقریب سے دور رہے، دیو حالانکہ رتن لال ناتھ اور آئی پی ایف ٹی لیڈر اور سابق شہری ترقی کے وزیر میوار کمار جماتیا اورکچھ دیگر اراکین اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ حلف برداری کی تقریب میں پہنچے۔

Published: undefined

مانک ساہا نے حلف برداری کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’ہم پارٹی کے سپاہی ہیں۔ مجھے جو بھی کام سونپا جائے گا میں اسے اپنی صلاحیت کے مطابق پورا کروں گا۔ میں تریپورہ کی مجموعی ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔‘‘ بی جے پی کی مرکزی قیادت کی ہدایات کے بعد دیو نے ہفتہ کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ساہا دسمبر 2016 میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور دو سال بعد پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد 2019 میں تریپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بنائے گئے۔ ساہا نے جنوری 2020 میں دیو کی جگہ بی جے پی کی تریپورہ یونٹ کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ مارچ 2022 میں وہ ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔

Published: undefined

مانک ساہا بپلب کمار دیو کے بہت وفادار کے طور پر مانک ساہا جانے جاتے ہیں اور تریپورہ بی جے پی میں ان کا تیزی سے ابھرنا بڑی حد تک سابق وزیر اعلی کے ساتھ ان کے بہتر رشتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ہفتہ کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر مانک ساہا کے نام کا اعلان مبینہ طور پر بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی کے 41 ایم ایل اے کے خیالات کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا جس سے پارٹی میں بے اطمینانی پھیل گئی۔ بی جے پی کے دو ایم ایل اے۔ سابق وزراء رام پرساد پال اور پرمل دیو ورما - نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف بغاوت کردی، جب کہ دیو، ورما، ساہا کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

Published: undefined

مانک ساہا نے گورنمنٹ ڈینٹل کالج پٹنہ سے ڈینٹل سرجری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور یونیورسٹی رینکنگ میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 1995 میں لکھنؤ یونیورسٹی کے کے جی ایم سی سے اورل اور میکسیلو فیشل سرجری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے تریپورہ ہیلتھ سروس میں بھی کام کیا اور بعد میں تریپورہ میڈیکل کالج میں ڈینٹل سرجری کے پروفیسر بنے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined