قومی خبریں

مانک ساہا نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف، تقریب میں وزیر اعظم مودی نے بھی کی شرکت

گزشتہ حکومت کے چار وزراء رتن لال ناتھ، پرنجیت سنگھا رائے، شانتنا چکما اور سوشانت چودھری کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے تین نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/DrManikSaha2">@DrManikSaha2</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر / @DrManikSaha2

 

اگرتلا: مانک ساہا نے بدھ کے روز ایک بار پھر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ مزید 8 وزراء نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی تقریب میں موجود تھے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق حلف برداری تقریب میں آسام کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کی شمال مشرق کی حکمت عملی کے ذمہ دار ہیمنت بسوا سرما، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو، منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور سکم کے وزیر اعلیٰ پی ایس تمانگ بھی موجود تھے۔ بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیب، بھی اسٹیج پر موجود تھے، جنہیں گزشتہ سال عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ حکومت کے چار وزراء رتن لال ناتھ، پرنجیت سنگھا رائے، شانتنا چکما اور سوشانت چودھری کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے تین نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے، جن کے نام ٹنکو رائے، بیکاش دیب برما اور بی جے پی کے درج فہرست قبائل مورچہ کے سربراہ سدھانشو داس ہیں۔ بی جے پی کے اتحادی انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کو ایک وزارتی عہدہ ملا ہے۔ آئی پی ایف ٹی سے تعلق رکھنے والے شکلا چرن نوتیا نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

Published: undefined

مانک ساہا نے 2016 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں 2022 میں بپلب دیب کی جگہ وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ 2020 سے 2022 تک وہ تریپورہ بی جے پی کے صدر رہے۔ مانک ساہا، جن کی عمر 70 سال ہے، پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن ہیں۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور سی پی ایم کی قیادت والی بائیں بازو کی جماعتوں نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بی جے پی کے حامیوں پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined