ایک طرف کورونا کے مشتبہ افراد کی جانکاری دینے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں لوگوں کے درمیان بیداری پھیلا رہی ہیں، دوسری طرف بہار سے ایسی خبر آ رہی ہے کہ ایک شخص نے انتظامیہ کو کورونا کے دو مشتبہ مریضوں کی اطلاع دی جس کے بعد کچھ لوگوں نے خبر دینے والے شخص کا ہی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ بہار کے سیتامڑھی ضلع کا بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دراصل مہاراشٹر سے دو لوگ سیتامڑھی کے رونی سیدپور واقع مدھول اپنے گاؤں پہنچے تھے۔ ان کے مہاراشٹر سے لوٹنے کی جانکاری گاؤں کے ہی ببلو نامی ایک شخص نے محکمہ صحت کو دے دی۔ ببلو نے مہاراشٹر سے لوٹے دونوں افراد میں کورونا وائرس انفیکشن کا اندیشہ ہونے کے بعد ہی ہیلپ سنٹر کو فون کر کے اس کی جانکاری دی تھی۔ بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں مشتبہ افراد کا سیمپل لیا اور انھیں کوارنٹائن میں رہنے کی ہدایت دے کر چلے گئے۔
Published: undefined
محکمہ صحت کی ٹیم کے جانے کے بعد مہاراشٹر سے لوٹے دونوں افراد نے ببلو پر ناراضگی ظاہر کی اور اس قدر غصہ ہوئے کہ اس کی زبردست پٹائی کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ببلو اس درمیان لاکھ منتیں کرتا رہا کہ اسے چھوڑ دیا جائے، لیکن انھوں نے ایک نہیں سنی۔ اس پٹائی کی وجہ سے ببلو کی جان چلی گئی اور پھر کچھ لوگوں نے اس کی جانکاری پولس کو دے دی۔ خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined