نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور میں سیب کی پیداوار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا ہے کہ نوجوانوں کے کچھ نیا کرنے کے جذبے سے ایسا ہو سکا ہے۔ پی ایم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں کہا کہ لوگ عام طور پر ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ میں سیب کے باغات کے بارے میں جانتے ہیں۔ اس فہرست میں منی پور کو شامل کر دیجئے تو آپ حیرت زدہ ہوجائیں گے۔ کچھ نیا کرنے کے جذبے سے بھرے نوجوانوں نے منی پور میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
Published: undefined
نریندر مودی نے کہا کہ آج کل منی پور کے ضلع اکھرول میں سیب کی کاشت زور پکڑ رہی ہے۔ یہاں کے کسان اپنے باغات میں سیب کے باغ اُگا رہے ہیں۔ سیب کے باغ اگانے کے لئے ان لوگوں نے باضابطہ ہماچل جاکر ٹریننگ بھی لی ہے۔ ان میں سے ایک ہیں ٹی ایس رنگ فامی یونگ۔ یہ پیشے سے ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے اپنی اہلیہ ٹی ایس ایس اینجل کے ساتھ مل کر سیب کی پیدا وار کی ہے۔ اسی طرح اون گاشی شمرے اگسٹینا نے بھی اپنے باغ میں سیب تیار کیے ہیں۔ اون گشی دہلی میں کام کرتی تھیں۔ اس کو چھوڑ کر وہ اپنے گاؤں واپس گئیں اور سیب کی کھیتی شروع کر دی۔ منی پور میں آج بھی ایسے بہت سے سیب پروڈیوسر ہیں، جنہوں نے کچھ مختلف اور نیا کر کے دکھایا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی برادری میں بیر بہت مشہور رہا ہے۔ قبائلی برادری کے لوگ ہمیشہ سے ہی بیر کی کاشت کرتے رہے ہیں۔ لیکن کووڈ کی وبا کے بعد بالخصوص اس کی کھتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تریپورہ کے اناکوٹی کے ایسے ہی 32 سالہ نوجوان بکرمجیت ہیں۔ انہوں نے بیر کی کاشت شروع کرکے بہت زیادہ منافع بھی کمایا ہے اور اب وہ لوگوں کو بیر کی کاشت کرنے کے لئے راغب کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت بھی ایسے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کے لئے کئی خصوصی نرسری قائم کی گئیں ہیں تاکہ بیری کی کھیتی سے وابستہ لوگوں کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined