قومی خبریں

من کی بات: ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ سے بچنے کے لئے وزیر اعظم مودی نے بتائے تین رہنما اصول

وزیر اعظم نے کہا، ’’یہ لوگ فون پر ایسا ماحول بنا دیتے ہیں کہ آپ ڈر جاتے ہیں۔ فون کرنے والے کہتے ہیں کہ یہ کرو نہیں تو آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا، لیکن یہ سب فراڈ ہے‘‘

من کی بات، تصویر آئی اے این ایس
من کی بات، تصویر آئی اے این ایس 

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مشہور و معروف پروگرام ’من کی بات‘ کے 115 ویں ایپی سوڈ میں ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ سمیت ملک میں درپیش بہت سے مسائل پر بات کی۔ خیال رہے کہ ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ آن لائن دھوکہ دہی اور جعل سازی کا ایک نیا طریقہ ہے جس کا لوگ آئے دن شکار ہو رہے ہیں اور اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ’من کی بات‘ پروگرام میں ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیسے ڈیجیٹل اریسٹ‘ کے تحت فراڈ کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کی خوں پسینے کی کمائی لوٹی جا رہی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے آگے کہا کہ ’’یہ لوگ فون پر ایسا ماحول بنا دیتے ہیں کہ آپ ڈر جاتے ہیں۔ فون کرنے والے کہتے ہیں کہ یہ کرو نہیں تو آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا، لیکن یہ سب فراڈ ہے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ سے بچنے کے تین مفید نکات بھی بیان کئے جو مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ رکو: وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی کوئی فون کرے تو اسے کچھ بھی بتانے سے پہلے تھوڑا رکنا چاہئے۔

2۔ سوچو: کوئی بھی سرکاری ایجنسی فون پر نہ پوچھ تاچھ کرتی ہے، نہ دھمکی دیتی ہے اور نہ ہی اریسٹ کی بات کہتی ہے۔ یہ سب آپ کو سوچنا ہوگا۔

3۔ ایکشن لو: نیشنل سائبر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر بات کریں اور فراڈ کرنے والے کے چنگل سے بچنے کے لئے ایکشن لیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک صلاح دی کہ آپ تہوار کے موقع پر کوئی بھی سامان خریدیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ خریداری میں آپ کی ترجیح مقامی لوگ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے میک ان انڈیا کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined