قومی خبریں

بابا صدیقی قتل کیس: لارنس بشنوئی کے لئے کام کرنے والا پنجاب سے گرفتار

پنجاب کے فاضلکا کے گاؤں پکا چشتی کا رہنے والابائس سالا آکاش دیپ کرج سنگھ گل کو ممبئی میں این سی پی( اجیت پوار) رہنما بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پنجاب کے فاضلکا کے گاؤں پکا چشتی کے رہنے والے بائس سالہ  آکاش دیپ کرج سنگھ گل کو ممبئی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آکاش گل بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لیے کام کرتا ہے۔ وہ بابا صدیقی کے قتل کو انجام دینے والے ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پنجاب اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس نے مہاراشٹر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں، فاضلکا کے رہنے والے آکاش گل کو ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ عوامی تحفظ اور انصاف کے لیے ہماری غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق آکاش گل کو پنجاب میں ہند پاک سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممکن ہے وہ سرحد پار کر کے پاکستان جانے کا منصوبہ بنا رہا ہو۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے یہ 24 ویں گرفتاری ہے۔ واضح رہے کہ بابا صدیقی قتل کیس میں مرکزی شوٹر شیوکمار سمیت پانچ ملزمین کو یوپی کے بارہ بنکی کے نان پارہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے آئی۔ پانچوں ملزمان 19 نومبر تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔

Published: undefined

شوٹر شیوکمار گوتم بہرائچ ضلع کے قیصر گنج تھانہ علاقے کے گاوں گانڈارا کا رہنے والا ہے۔ وہ کچھ سال پہلے مہاراشٹر میں مزدوری کرنے گیا تھا۔ اس سال اپریل میں اس نے ملزم دھرم راج کشیپ کو کام کے لیے بلایا تھا۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران مرکزی ملزم شیوکمار نے کئی بڑے انکشافات کئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ اور دھرم راج کشیپ ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ وہ پونے میں اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ شبھم لونکر اور اس کی دکان قریب ہی تھی۔

Published: undefined

شبھم طویل عرصے سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لیے کام کر رہا ہے۔ شبھم نے اسے اسنیپ چیٹ کے ذریعے اپنے بھائی انمول بشنوئی سے بات کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اس نے بابا صدیقی کے قتل کے بدلے میں ہر ماہ 10 لاکھ روپے اور کچھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس واقعے کے بعد تینوں شوٹروں کو رابطے کے لیے نئی سمز اور موبائل فون فراہم کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined