آئندہ لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے ایودھیا میں رام مندر کے ’پران پرتشٹھا‘ کی تقریب رکھ کر بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں پر سیاسی اور نفسیاتی سبقت لینے کا بڑا داؤ چلا ہے، لیکن اپوزیشن پارٹیاں بھی بی جے پی کی اس کوشش کو ناکام بنانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ایک طرف کانگریس نے ’پران پرتشٹھا‘ سے ٹھیک پہلے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کر دی ہے، وہیں اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی نے ’پران پرتشٹھا‘ والے دن ہی ریاست میں عظیم الشان ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خود ممتا بنرجی نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے اپنے پرورگرام کا خاکہ بہت سمجھداری سے تیار کیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’میں 22 جنوری کو کولکاتا میں ایک ریلی نکالوں گی۔ یہ کالی مندر سے شروع ہوگی۔ یہاں میں ماں کالی کی پوجا کروں گی۔ اس کے بعد ہم ہزارا سے پارک سرکس میدان تک ’بین مذہبی ریلی‘ نکالیں گے۔ اس دوران ہم راستے میں آنے والے مندر، مسجد، چرچ اور گرودوارے کا احاطہ کریں گے۔ سبھی لوگ اس ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی دن میری پارٹی کے اراکین ہر ضلع کے ہر بلاک میں دوپہر 3 بجے ریلی نکالیں گے۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی کے اس منصوبہ سے بی جے پی حیران و ششدر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کی ریلی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 22 جنوری کو لے کر ممتا بنرجی کے منصوبہ کو جان کر دلیپ گھوش نے الزام عائد کر دیا کہ وہ الگ پارلیمنٹ چاہتی ہیں، وہ بنگال کو الگ کرنا چاہتی ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت جو کرتا ہے، انھیں صرف اس کی مخالفت کرنی ہے۔ جو رام کی مخالفت کرے گا، عوام اس کے بارے میں طے کرے گی۔ ممتا بنرجی کو پران پرتشٹھا سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کو مدعو کیا گیا، لیکن ان کو جانا نہیں ہے۔ انھیں پی ایم مودی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وہ مرکز کی ہر بات کی مخالفت کرتی ہیں۔ وہ منفی سیاست کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined