لوک سبھا انتخاب کےد وران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پیر کے روز بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو ایک امیدوار کے لیے انتخابی ریلی کرنے مغربی بنگال کے جادھو پور پہنچنا تھا لیکن شاہ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل پائی۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ کو دوپہر میں ریلی کی شروعات کرنی تھی، لیکن اب انھیں اپنی ریلی کو منسوخ یا رَد کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس پر بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلے کی مخالفت میں احتجاج کرے گی اور انتخابی کمیشن کے پاس جائے گی۔
Published: undefined
حالانکہ بی جے پی کے لیڈروں کو مغربی بنگال میں ریلی کرنے کے لیے اجازت نہ دیے جانے کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی 21 جنوری کو شاہ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی تھی جس کے سبب انھیں اس دن کی ریلی کو معطل کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے 22 جنوری کو مالدا میں ریلی کی تھی۔
Published: undefined
مالدا میں بھی وہاں کے ایڈیشنل ڈی ایم نے امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔ ڈی ایم نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مالدا ائیر پورٹ پر اَپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے۔ چاروں جانب مٹی اور باقی سامان پڑا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ کے لیے ائیر پورٹ ڈپٹی کمشنر نہیں ہے۔ اجازت ملنا ممکن نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
اس کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تین فروری کو ریلی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے دوسرا راستہ نکالتے ہوئے موبائل فون سے ریلی کو خطاب کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ بنگال میں عوام مخالف ترنمول کانگریس حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں۔ انھوں نے مجھے ریلی میں شامل نہیں ہونے دیا لیکن وہ میری آواز نہیں دبا سکتے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ کمیشن ترنمول کانگریس کے تئیں مبینہ غیر جمہوری ذرائع کا ’خاموش تماشائی‘ بن گیا ہے۔ بی جے پی میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ انل بلونی کا کہنا ہے کہ پارٹی احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور انتخابی کمیشن بھی جائے گی۔ ریاستی انتظامیہ نے آخری وقت پر امت شاہ کی ریلی اور ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو منظوری دینے سے منع کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined