قومی خبریں

جمعہ کی نماز کے دوران بی جے پی کارکنان گڑبڑی کرسکتے ہیں:ممتا بنرجی

بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جدوجہد کو ہندومسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے آج مسلمانوں کو جمعہ کی نماز کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان جمعہ کی نما ز کے دوران گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
دھرم تلہ میں رانی راش روڈ پر این آرسی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور بڑی تعداد میں لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے نکلیں گے۔ بی جے پی کارکنان جمعہ کی نماز کے دوران امن و امان کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ماحول کو خراب کرنے کیلئے ورکروں کو تیار کررہی ہے۔اس کا مقصد مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے۔

Published: 20 Dec 2019, 8:00 AM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جدوجہد کو ہندومسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا کہ اس پر ریفرنڈم کرایا جائے۔ ممتا بنرجی نے اقوام متحد ہ کی نگرانی میں اس قانون پر ریفرنڈ م کرایاجائے ا س وقت دیکھ لیں گے کس کو کامیابی ملے گی۔

Published: 20 Dec 2019, 8:00 AM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کا قیام1980میں اور وہ لوگوں سے 1970سے شہریت کے دستاویز مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب بنگال پولس نے کہا ہے کہ بنگال میں امن و امان کا ماحول ہے۔احتجاج جاری ہیں مگر گزشتہ تین دنوں میں کہیں سے بھی تشدد کے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔

Published: 20 Dec 2019, 8:00 AM IST

شمالی دیناج پور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کے دوران حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپ ہونے سے پانچ فراد زخمی ہوگئے تھے۔پولس نے بتایا کہ مظاہرین نے نیشنل ہائی کو جام کردیا تھا۔پولس نے تشدد کے الزام میں 350افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: 20 Dec 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Dec 2019, 8:00 AM IST