مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی ان لوگوں کا قتل کرنے یا انھیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے جو اس کے خلاف بول رہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ابھشیک بنرجی کے قتل کی کوشش ہوئی تھی، لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔ ساتھ ہی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ’’اگر آپ کو اپنی جیت کا اتنا ہی بھروسہ ہے تو لوگوں کو دھمکانے کی کیا ضرورت ہے!‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے ایک تقریب کے دوران یہ بیانات دیے۔ انھوں نے کہا کہ ابھشیک بنرجی کے گھر اور دفتر کی مبینہ طور سے ’ریکی‘ کرنے کے معاملے میں کولکاتا پولیس کے ذریعہ ممبئی میں رہنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور سے 11/26 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم ڈیوڈ ہیڈلی سے پہلے کبھی ملا تھا۔
Published: undefined
دراصل ممتا بنرجی آج بیربھوم سے ترنمول کانگریس کی لوک سبھا امیدوار شتابدی رائے کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی میں شامل ہوئی تھیں۔ اس دوران انھوں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر بی جے پی کو انتخاب جیتنے کا بھروسہ ہے تو وہ اپوزیشن لیڈروں کو کیوں ڈرا دھمکا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک بی جے پی لیڈر کہتے ہیں کہ وہ بم دھماکہ کر دیں گے۔ اگر آپ کو ممتا بنرجی سے کوئی پریشانی ہے تو مجھے مار دو۔‘‘ وزیر اعلیٰ کا اشارہ اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر شبھیندو ادھیکاری کی طرف تھا جنھوں نے کہا کہ ’’پیر کو ایک بڑا دھماکہ ہوگا جو ترنمول کانگریس اور اس کی اعلیٰ قیادت کو ہلا کر رکھ دے گا۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ملزم نے ابھشیک کے گھر کی ریکی کی اور فیس ٹائم پر انھیں فون کر ان سے ملنے کا وقت مانگا۔ اگر وہ ملزم کو ملنے کا وقت دے دیتے تو وہ شخص انھیں مار سکتا تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز