وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن 4 کیلئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ محدود پیمانے پرمعاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت د ےدی ہے وہیں کہا ہے کہ کنٹیمنٹ زون کے آئے گروپ میں سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بازار سے سبزی اور مچھلی خریدنے کے 6 گھنٹے بعد ہی استعمال کریں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ دیر کیلئے الگ رکھنے سے ڈس انفیکشن ہونے کی توقع ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بینرجی نے کہاکہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آٹو رکشہ چلانے کی اجازت ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک آٹورکشہ پر دو سے زاید مسافروں کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ 27مئی سے آٹورکشتہ چلیں گے۔اسی طرح 21مئی سے بین اضلاع میں بس چلائے جائیں گے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے بنگال میں دو لاکھ غیر مقیم مزدور پہنچ چکے ہیں۔یہ لوگ ٹرین اور بس کے ذریعہ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔235ٹرینیں مزید بنگال آئیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا دیہی علاقوں میں نہ پھیلے اس کیلئے آنے والے غیر مقیم مزدوروں کی کڑی نگرانی اور جانچ کی جارہی ہے۔اس کیلئے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں بیماری نہ پھیلے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے مرکزی وزارت ریلوے سے 115ٹرینیں چلانے کی درخواست کی تھی اور اب مزید 120ٹرینوں کیلئے درخواست کی گئی ہے۔ممتا بنرجی نے اگلے 15دنوں میں زیادہ سے زیادہ مزدوروں کولانے کی ہم کوشش کررہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزدوروں سے کہا ہے کہ کچھ صبرکریں،لاکھوں مزدوروں کو ایک ساتھ واپس لانا ناممکن ہے اس میں کچھ وقت لگے۔لیکن ہم انہیں بہر صورت اپنے خرچ پر واپس لائیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ منصوبے کے بغیر کیا گیا تھا اس کی وجہ سے لاکھوں افراد پھنس گئے تھے۔ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات کو بند کردیا گیا تھا۔کچھ لوگ پیدل اور سائیکل سے ہی روانہ ہوگئے ہیں۔اس کی وجہ سے کئی افراد کی موت ہوگئی ہے۔مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور اترپردیش میں حادثے ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined