جس ریاست میں بھی انتخابات ہونے ہوتے ہیں وہاں کے عوام کو کچھ تو فائدہ ہو ہی جاتا ہے۔ ابھی بہار میں انتخابات ہوئے ہیں اور حکومت تشکیل ہونے کے بعد حکومت نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں کورونا کی مفت ویکسین کے وعدے کو عملی جامع پہناتے ہوئے کابینہ سے اس کی منظوری کر وا لی ہے ۔ اب مغربی بنگال میں انتخابات ہونے ہیں اس لئے وہاں کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے بھی مفت کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے ملک بھر میں کورونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم 16جنوری سے شروع ہوگی اور اس کے شروعاتی مرحلہ میں طبی اہلکار کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکہ لگا یا جائے گا۔ وبا کے اس دور میں عوام کی سب سےبڑی ضرورت کورونا کی ویکسین بن گئی ہے اور حکومتیں و سیاسی پارٹیاں عوام کےان جزبات کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی سیاست کر رہی ہیں ۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اس لئے ممتا کے اس اعلان کو بہت بڑا اور اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلان کرنے سے ممتا نے کہیں نہ کہیں بی جے پی کو بیک فٹ پر کر دیا ہے ۔ابھی پورے ملک میں ویکسین کو لے کر ڈرائی رن جاری ہے۔
Published: undefined
واضح رہے ملک میں تین کروڑ طبی اہلکار ہیں جن کو فرنٹ لائن وکر بھی کہا جا رہاہے ان کو کورونا کا ٹیکہ مفت لگے گا اور ملک کے باقی عوام کو اس کےلئے پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ریاستی حکومتیں یہ طے کریں گی کہ وہ اپنےعوام کو مفت ٹیکہ فراہم کریں گی یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز