قومی خبریں

’15 دنوں میں سزا ملے ایسا قانون بنائیں‘، عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو لکھی چٹھی

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں، اس کے لیے اس طرح کے سنگین اور حساس ایشو کو وسیع طریقے سے مخاطب کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی اور پی ایم مودی کی فائل تصویر</p></div>

ممتا بنرجی اور پی ایم مودی کی فائل تصویر

 
تصویر سوشل میڈیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے جمعرات کو پی ایم مودی کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں ممتا بنرجی نے عصمت دری جیسے شرمناک معاملوں میں ملوث ملزمین کے لیے 15 دن کے اندر سخت سزا کا قانون بنانے اور خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر جاری ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا کے چیف صلاحکار الپن بندوپادھیائے نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر بتایا کہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو ایک چٹھی لکھی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’میں آپ کے توجہ میں لانا چاہتی ہوں کہ ملک بھر میں عصمت دری کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں اور دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کئی معاملوں میں عصمت دری کے ساتھ قتل بھی کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھنا خوفناک ہے کہ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 90 عصمت دری کے واقعات پیش آتے ہیں۔ اس سے سماج اور ملک کا بھروسہ اور شعور ڈگمگاتا ہے۔ ہم سبھی کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس جرم کو ختم کریں، تاکہ خواتین محفوظ محسوس کر سکیں۔‘‘

Published: undefined

اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں، اس کے لیے اس طرح کے سنگین اور حساس ایشو کو وسیع طریقے سے مخاطب کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے بہیمانہ جرائم میں شامل اشخاص کے خلاف سخت سزا کا التزام کرتے ہوئے سخت مرکزی قانون بنایا جائے۔ فوری انصاف یقینی بنانے کے لیے ایسے معاملوں میں فوراً سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کے قیام پر بھی مجوزہ قانون میں غور کیا جانا چاہیے۔ ایسے معاملوں میں سماعت 15 دنوں کے اندر پوری کی جانی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

آج ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے لوک سبھا رکن ابھشیک بنرجی نے بھی سبھی ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ایک وسیع عصمت دری مخالف قانون بنانے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ ابھشیک بنرجی نے ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران جب پورا ملک اس ماہ کی شروعات میں کولکاتا کے آر جی کر اسپتال میں ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی عصمت دری اور قتل پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہے، تب اسی مدت میں ملک کے مختلف حصوں میں 900 عصمت دری کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ابھشیک بنرجی آگے لکھتے ہیں کہ افسوسناک طریقے سے مستقل حل سے متعلق اب بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ روزانہ 90 عصمت دری کی رپورٹ، ہر گھنٹے 4 اور 15 منٹ میں 1، ایسے میں نتیجہ خیز کارروائی کی فوری ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined