مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس کی کارگزار صدر سونیاگاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ 30 اگست کو سونیا گاندھی نے اپوزیشن کی جو ورچوئل میٹنگ بلائی ہے اس میں ممتا بنرجی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ممتا بنرجی نے یہ دعوت قبول کرلی ہے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ دہلی کا دورہ کرنے والی ممتا بنرجی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی میٹنگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک بھر میں ہم خیال جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جس میں ممتا بنرجی ایک اہم چہرے کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز