کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے حامیوں کے لیے ایک ویڈو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے حملہ میں انہیں شدید چوٹیں لگی ہیں اور ہاتھ - پیر میں کافی درد ہو رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دنوں میں باہر آئیں گی اور ویل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی تشہیر انجام دیں گی۔
Published: undefined
ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے سر میں بھی شدید درد ہے۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ روز جب نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہی تھیں تو وہ اس وقت زخمی ہو گئیں، ٹی ایم سی اور خود ممتا بنرجی کا دعوی ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے، جبکہ بی جے پی نے اس واقعہ کو ممتا بنرجی کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔
Published: undefined
اپنے ویڈیو پیغام میں ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ پارٹی کارکنان امن برقرار رکھیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی باہر آ جائیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ خواہ انہیں پیر میں شکایت ہو لیکن وہ مینج کریں گی اور ویل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی تشہیر کریں گی۔
Published: undefined
قبل ازیں، کولکاتا کے ’ایس ایس کے ایم‘ اسپتال کی جانب سے ممتا بنرجی کا ہیلتھ بلیٹنن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ممتا بنرجی کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا ہے۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حالت مستحکم ہے لیکن انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اسپتال میں 6 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممتا بنرجی کی صحت پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے نندی گرام میں ممتا بنرجی نے گزشتہ روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ شام کے وقت انتخابی تشہیر کر رہی تھیں، قریب سوا چھ بجے ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ ممتا بنرجی کا دعوی ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے پیر کو دبانے کی کوشش کی، جس کے سبب گاڑی کے دروازے میں ان کا پیر دب گیا اور چوٹ لگ گئی۔ ممتا بنرجی کو دیر شام کولکاتا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined