سری نگر: سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوریت اور سیکولرازم کو سماجی اور سیاسی زندگی کے بنیادی اقدار کے طور تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے لئے جیت یقیناً فرقہ وارانہ قوتوں کے لئے ایک شرمناک شکست ہے۔
Published: undefined
پروفیسر سوز نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے الیکشن مہم کے دوران 'ہر ہر مہادیو اور جے شری رام' جیسے فرقہ وارانہ نعرے بازی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہندوستان آنے والے وقت میں سیکولر رہے گا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے خود کو ہندوستانی عوام کی نظروں میں گرا دیا ہے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز