مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کے ذریعہ ٹیکہ فراہمی میں اضافہ نہ کیے جانے کو لے کر انتہائی متفکر ہیں اور انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کورنا کے سنگین حالات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر ٹیکہ فراہمی میں اضافہ نہیں کیا گیا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس سلسلے میں گزارش کی تھی اور کہا تھا کہ مغربی بنگال کو زیادہ تعداد میں کورونا کے ٹیکے فراہم کیے جائیں۔
Published: undefined
تازہ خط میں ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں ٹیکے کی فراہمی نہیں بڑھائی گئی تو کووڈ وبا کی حالت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔ انھوں نے نریندر مودی کو یہ بھی بتایا کہ بنگال کو اینٹی کووڈ-19 ٹیکے کی تقریباً 14 کروڑ خوراک کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران بھی کورونا ویکسین کی کمی کا ایشو اٹھایا تھا۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کی جانکاری میڈیا کو بھی دی تھی۔ بنگال میں کورونا کے حالات ایک بار پھر خراب نہ ہو جائیں، اس سلسلے میں ممتا بنرجی نے آج ایڈوائزری گلوبل بورڈ کی میٹنگ بھی کی۔ اس میٹنگ میں نوبل انعام یافتہ ابھجیت بنرجی بھی موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال کے آخر میں درگا پوجا کی چھٹیوں کے بعد ایک ایک دن کے فرق پر اسکولوں کو پھر سے کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز