آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور کولکاتا میں کئی تقاریب کا انعقاد اس موقع پر عمل میں آیا۔ کولکاتا کے مشہور وکٹوریہ میموریل میں بھی ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں، لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ وہ ناراض ہو کر بغیر تقریر کیے واپس ہو گئیں۔
Published: undefined
دراصل ممتا بنرجی کو نیتا جی سبھاش چندر بوس پر چند کلمات کہنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ جب ممتا بنرجی مائک کی طرف بڑھنے لگیں تو اچانک سامعین میں سے کچھ لوگ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے لگے۔ اسٹیج پر موجود نظامت کرنے والے شخص نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ خاموش ہو جائیں اور ہنگامہ نہ کریں۔ پھر جب ممتا بنرجی مائک تک پہنچیں تو کچھ لوگوں نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ بلند کرنا شروع کر دیا۔ اس عمل سے ممتا بنرجی بہت ناراض ہوئیں اور اس کا اظہار بھی انھوں نے سب کے سامنے کر دیا۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے تو مائک پر کچھ نہیں بولا، لیکن یہ ضرور کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے حکومت کے پروگرام کا کچھ وقار ہونا چاہیے۔ یہ حکومت کا پروگرام ہے، کسی سیاسی پارٹی کا پروگرام نہیں۔ یہ عوام کا پروگرام ہے۔ میں شکرگزار ہوں وزیر اعظم جی کا، وزارت ثقافت کا کہ آپ لوگوں نے کولکاتا میں تقریب کا انعقاد کیا۔ لیکن کسی کو مدعو کر کے بے عزت کرنا اچھی بات نہیں۔ پھر آپ لوگوں کو کہوں گی کہ میں اس کی (جو نعرے بازی ہوئی) مخالفت میں کچھ نہیں بولوں گی۔ جے ہند، جے بانگلہ۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی کے بیان سے ظاہر ہے کہ ’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ جس طرح سے لوگوں نے لگایا اور ان کی تقریر کو متاثر کرنے کی کوشش کی، اس سے وہ بہت ناراض ہوئیں اور اس پورے واقعہ کو اپنے لیے بے عزتی تصور کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے پروگرام میں ہوئی نعرہ بازی کے خلاف اپنا رد عمل تو ظاہر کر دیا، لیکن احتجاجاً نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے کچھ بھی تقریر نہیں کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز