نئی دہلی: ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا تھا، تاہم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی تھیں۔
Published: undefined
نیتی آیوگ کے اجلاس سے باہر آنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں صرف 5 منٹ بولنے کے بعد خاموش کر دیا گیا۔ اس سے ناراض ہو وہ درمیان میں ہی اجلاس چھوڑ کر باہر آ گئیں۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ اس اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کریں گی۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے اجلاس سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’میں میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے باہر آ گئی ہوں۔ چندربابو نائیڈ کو بولنے کے لئے 20 منٹ دئے گئے۔ آسام، گوا، چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ 10-12 منٹ تک بولے۔ لیکن مجھے صرف پانچ منٹ بولنے کے بعد ہی روک دیا گیا۔ یہ غیر منصفانہ ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے صرف میں یہاں نمائندگی کے لئے پہنچی اور میٹنگ میں اس لئے شرکت کی کہ شراکت پر مبنی وفاقی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ بجٹ میں بھی یہی کیا گیا، یہ سیاسی طور پر متعصبانہ بجٹ ہے۔ میں کہتی ہوں کہ آپ ریاستوں کے ساتھ تعصب کیوں کر رہے ہیں؟ نیتی آیوگ کے پاس کوئی اقتصادی طاقت نہیں ہے، تو یہ کام کس طرح کرے گا؟ یا تو اسے مضبوط بنائیں یا پھر پلاننگ کمیشن کو پھر سے بحال کیا جائے۔‘‘
Published: undefined
اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو کہا تھا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے قائم کردہ نیتی آیوگ کو ختم کر کے پلاننگ کمیشن کو بحال کیا جانا چاہیے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو ’ٹکڑے-ٹکڑے پلیٹ فارم‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی ریاست کو تقسیم نہیں ہونے دیں گی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو سمیت 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے میٹنگ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ تمل ناڈو کے علاوہ تلنگانہ، کرناٹک، ہماچل پردیش، پنجاب، کیرالہ اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ کا پیش کردہ بجٹ ریاستوں اور بی جے پی کا بائیکاٹ کرنے والے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ انڈیا اتحاد کو ووٹ دینے والوں سے انتقام لینے کے لئے تیار کیا ہے۔ اسٹالن نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت تمل ناڈو کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined