مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کل یہ الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کارویہ متعصبانہ ہے اور صرف بی جے پی کی بات سنتی ہے۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہاتھ جوڑیں اور نہ صرف بی جے پی کی بات سنیں بلکہ سب کی بات سنیں اور متعصب نہ ہوں۔ممتا بنرجی نے کہاں کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایک ایسے وزیر اعظم کو دیکھ رہی ہوں جنہیں بولنے کی سرحد معلوم نہیں ہے ۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
محترمہ بنرجی نے کہا کہ انہوں نے تمام مذاہب کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کیا نہیں کیا اب صرف ایک چیز باقی ہے ، بی جے پی کو ہٹا دیں ، ملک بچالیں۔ بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس بی جے پی کی ایجنٹ ہیں۔ مودی ، آپ ٹرمپ کے پاس ٹرمپ کارڈ کھیلنے گئے تھے اور اب بنگلہ دیش بنگال کارڈ کھیلنے گئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ آپ ووٹوں کے لئے بنگلہ دیش گئے تھے اور اب وہاں پر تشدد ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ سب نظر نہیں آرہا ہے ۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
بنرجی نے کہا کہ وہ ریلوے ، بی ایس این ایل ، بینک فروخت کررہے ہیں۔ سیاست میں یہ اچھی چیز نہیں ہے۔ آپ اپنی تقریر پر قابو رکھنا سیکھیں ۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے شرم آرہی ہے کہ ایسے لوگ بھی بنگال میں رہتے ہیں جو کوچ بہار جیسے مزید واقعات اور مزید ہلاکتوں کی بات کررہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے اور انہیں سیاست سے ہٹا دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاست داں شیتل کوچی جیسے مزید واقعات کی دھمکی دے رہے ہیں ، جبکہ کچھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے تھی۔" میں اس طرح کے رد عمل دیکھ کر حیران اور افسردہ ہوں۔ یہ رہنما کیسے ہیں؟ ایسے لوگوں پر سیاسی طور پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Apr 2021, 7:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز