نئی دہلی: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مغربی بنگال کی سیاست میں لگاتار ہلچل نظر آ رہی ہے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی زخمی ہونے کے بعد دوبارہ فعال ہو گئی ہیں۔ اتوار کے بعد سے وہ روڈ شو اور ریلیاں کر رہی ہیں۔ منگل کے روز انہوں نے مرکزی وزیر امت شاہ پر حملہ بولا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ امت شاہ الیکشن کمیشن کے کاموں میں دخل دے رہے ہیں اور امور کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا، ’’کیا وزیر دخلہ ملک کو چلائیں گے یا طے کریں گے کہ کون گرفتار ہوگا اور کون پیٹا جائے گا؟ یا پھر وہ یہ طے کریں گے کہ کون سی ایجنسی کس کا تعاقب کرے گی؟ الیکشن کمیشن چلا کون رہا ہے؟ امید کرتی ہوں کہ امت شاہ یہ آپ نہیں ہیں، ہم آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کے روزانہ کے امور میں مداخلت کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ ہفتہ نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی کار میں لوگوں کا استقبال کرنے کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کو کچھ لوگوں نے دھکا دیا تھا، تاہم یہ معاملہ انتخابی کمیشن کے سامنے پہنچا۔ انتخابی کمیشن نے ایک میٹنگ کی اور ریاست سے ملی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثہ ہوا تھا، نہ کہ ان پر حملہ ہوا تھا۔
Published: undefined
امت شاہ نے ممتا کی لگی چوٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے بنگال میں بی جے پی کارکنان کی موت کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں ہو رہے تشدد میں جن بی جے پی کارکنان کی جان گئی، اس کا کیا ہوگا؟
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے لیڈر نے بھی گزشتہ ہفتہ چیف الیکٹرورل آفیسر سے ملاقات کر کے معاملہ کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ اس معاملہ کی جانچ کی جانی چاہیے۔ تاہم الیکشن کمیشن کے یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد بنگال بی جے پی کے لیڈران نے اپیل کی ہے کہ وہ ممتا بنرجی کی میڈیکل رپورٹ کو عوامی کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز