کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں حالیہ تشدد کے واقعات پر ’جہنم‘ کے عنوان سے ایک نظم اپنے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تشدد کے واقعات میں اموات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہولی سے قبل خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے“۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس نظم کو تین زبانوں ہندی، بنگلہ اور انگریزی میں پوسٹ کیا ہے۔ کل وزیر اعلیٰ بھونیشور روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوال بھی کیا تھا کہ آخر کون لوگ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم میں لکھا ہے ’’کہاں ہیں ہم، کس طرف جارہے ہیں، جنت میں جانے کے بجائے جہنم کا رخ کیوں کر لیا ہے۔ آخر یہ کون لوگ ہیں، کیوں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ اب کتنے لوگ مریں گے اور اس کا جواب کون دے گا۔‘‘
Published: undefined
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پہلے بھی متعدد مرتبہ اپنی نظموں کے ذریعہ حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتی رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی نظموں کی کتاب بنگلہ کے علاوہ ہندی اور انگریزی میں شائع ہوچکی ہے۔ بنگال میں تشدد کے واقعات بی جے پی لیڈر ممتا حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے الزام لگاتے ہیں کہ بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسی بھی سیاسی جماعت پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اشاروں میں حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم کے آخری حصہ میں لکھا ہے کہ اس کا حل کیا ہے اور اس خون خرابے کا جواب کون دے گا۔ اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست پر ایک نظم ”فرقہ پرستی قبول نہیں ہے“ کے عنوان سے لکھی تھی۔
Published: undefined
تاہم بی جے پی لیڈروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ تحریر نظم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممتا بنرجی کو اس وقت تکلیف کیوں نہیں ہوئی تھی جب بشیر ہاٹ میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز