قومی خبریں

’مالیا، نیرو اور چوکسی اس لیے فرار ہوئے کیونکہ ایجنسیاں انھیں پکڑنے میں ناکام رہیں‘، خصوصی عدالت کا تبصرہ

ای ڈی نے دلیل دی تھی کہ شاہ کی درخواست کو اجازت دینے سے ویومیش شاہ کی عرضی کو منظور کرنے سے نیرو مودی، وجئے مالیا اور میہل چوکسی جیسے معاملوں کا اضافہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے کہ لاکھوں ڈالر کے گھوٹالوں میں شامل نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجئے مالیا اس لیے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب رہے کیونکہ جانچ ایجنسیاں انھیں مناسب وقت پر گرفتار کرنے میں ناکام رہیں۔ اسپیشل جج ایم جی دیشپانڈے نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ملزم کی ضمانت کی شرطوں میں تبدیلی کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

Published: undefined

دراصل عدالت نے 29 مئی کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ملزم ویومیش شاہ کی اس عرضی کو منظور کر لیا تھا جس میں اس نے بیرون ملک سفر کے لیے عدالت سے پیشگی اجازت سے متعلق ضمانت شرط کو واپس لینے کی گزارش کی تھی۔ اس معاملے میں تفصیلی حکم حال ہی میں دستیاب کرایا گیا۔

Published: undefined

اس معاملے میں ای ڈی نے دلیل دی تھی کہ ویومیش شاہ کی درخواست کو منظور کرنے سے نیرو مودی، وجئے مالیا اور میہل چوکسی جیسے معاملوں کا اضافہ ہوگا۔ حالانکہ جانچ ایجنسی کی دلیل کو خارج کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ’’میں نے اس دلیل پر غور کیا اور یہ غور کرنا ضروری سمجھا کہ یہ سبھی لوگ اس لیے فرار ہو گئے کیونکہ متعلقہ جانچ ایجنسیاں انھیں مناسب وقت پر گرفتار نہیں کر پائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined