قومی خبریں

ملکارجن کھڑگے نے بطور کانگریس صدر 2 سال کیے مکمل، راہل گاندھی و دیگر لیڈران نے پیش کی مبارکباد

کانگریس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملکارجن کھڑگے نے کانگریس صدر کی شکل میں 2 سال مکمل کر لیے، انھوں نے اٹوٹ عزم، تجربہ کاری والی قیادت اور دانشمندی کے ساتھ قیادت کی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

کانگریس صدر کھڑگے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

ملکارجن کھڑگے نے آج کانگریس صدر کے طور پر اپنے 2 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی انھیں مبارکباد پیش کرنے دہلی واقع ان کی رہائش پر پہنچے۔ راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کے کچھ دیگر سرکردہ لیڈران بھی تھے جنھوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کھڑگے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران کھڑگے نے کیک بھی کاٹا۔

Published: undefined

کانگریس نے ملکارجن کھڑگے کو 2 سالہ مدت کار مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کیا ہے۔ اس میں پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ملکارجن کھڑگے نے کانگریس صدر کی شکل میں دو سال مکمل کر لیے ہیں۔ انھوں نے اٹوٹ عزائم، تجرکاری والی قیادت اور دانشمندی کے ساتھ قیادت کی ہے۔ سماجی انصاف اور جمہوریت کی انتھک حمایت، کھڑگے جی کا طلبا یونین لیڈر سے لے کر انڈین نیشنل کانگریس کے صدر عہدہ تک کا سفر قابل ترغیب ہے۔‘‘ پارٹی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو بنائے رکھنے اور مجموعی سیاست کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے عزائم سبھی کے لیے امید کی شمع ہے۔ ان کی اثردار قیادت کے کئی اور سال کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے بھی اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ملکارجن کھڑگے کے 2 سال ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آپ کی قیادت نے پارٹی کے عوامی خدمات سے متعلق عزائم کو مضبوط کیا ہے۔ آپ کی جدوجہد اور تجربہ ہمیں ترغیب دیتا ہے۔ آئین اور عوام کے مفادات کی حفاظت کے لیے آپ کی رہنمائی ہر انصاف کے جنگجو کے لیے بیش قیمت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined