مالیگاؤں دھماکے کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے چار ملزمان کو ضمانت دے دی ہے، جن ملزمان کو ضمانت ملی ہے ان میں لوکیش شرما، دھن سنگھ، راجندر چودھری اور منوہر نرواريا شامل ہیں، چاروں ملزمان کو 50 ہزار کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے، بتا دیں کہ 2006 میں ہوئے مالیگاؤں دھماکے کیس میں چاروں ملزم ہیں۔
Published: 14 Jun 2019, 2:10 PM IST
اس سے پہلے مالیگاؤں دھماکے کیس میں ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت اور سدھاکر دویدی پہلے ہی سے ضمانت پر باہر ہیں، اس معاملے میں اسپیشل کورٹ میں روزانہ باقاعدگی سے سماعت چل رہی ہے، اس سے پہلے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جمعہ کو خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ سال 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے کی انہیں کوئی معلومات نہیں ہے، دوسرے ملزم سدھاکر دویدی نے بھی خصوصی عدالت کے سامنے پرگیہ جیسا ہی بیان دیا تھا۔
Published: 14 Jun 2019, 2:10 PM IST
غور طلب ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ اور دیگر ملزمان پر دفعہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)، دفعہ بلاسٹ اور تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، این آئی اے نے اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری اپریل، 2011 میں مہاراشٹر اے ٹی ایس سے لے لی تھی، چارج شیٹ میں پرگیہ سنگھ، پروہت اور دویدی کے علاوہ دیگر 14 لوگوں کے نام ہیں، جن میں میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، راکیش دھواڈے، پروین تكالكی اور سدھاکر چترویدی بھی شامل ہیں۔
Published: 14 Jun 2019, 2:10 PM IST
بتا دیں کہ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر میں ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں بم دھماکے ہوا تھا، اس میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے، قریب 100 لوگ زخمی بھی ہوئے تھے، دھماکے اس وقت کیے گئے تھے جب لوگ رمضان المبارک کے دوران نماز پڑھنے جا رہے تھے۔
Published: 14 Jun 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jun 2019, 2:10 PM IST